بانی فیس بک کی اہلیہ کو ایک اور بیٹی تولد ،نام’ اگست‘ رکھا

نئی دہلی: فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور بانی مارک زکربرگ دوسرے بچے والد بن گئے ہیں۔ اس کی بیوی پرسیلا چان نے دوسری بیٹی کو جنم دیا۔ مارک زکربربر نے فیس بک کے ذریعے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام ’اگست‘ رکھا گیا ہے اور ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر میں زکربرگ اپنی بیوی، بڑی بیٹی میکسما زکربرگ اور ننہی پری کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کھلا خط بھی شیئر کیا ہے۔خط میں اگست کا ذکرکرتے ہوئے، سی ای او نے لکھا، ”میں اور تمہاری ماں دونوں بہت پرجوش ہیں۔ جب تمہاری بہن پیدا ہوئی تو، اس وقت بھی ہم نے دنیا کے بارے میں بھی ایک خط لکھاتھا اب تمہاری پیدائش ہوئی ہے،تم ایک ایسی دنیا میں رہوگی جہاں تمہیں بہتر تعلیم ملے گی ، بیماریاں کم ہوں گی ، طاقتور سماج اور بہتر مساوات ہوں گی“۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دوسری بیٹی کی آمد سے، پرسیلا اور میں بیٹی اگست کی آمدسے بہت خوش ہیں۔ زکربرگ نے پہلی بیٹی کی 2015 میں پیدائش پر ایک کھلا خط لکھا۔
اس وقت، زکربرگ نے فیس بک پرلکھی اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ اور پرسیلا کمپنی کے 99 فیصد حصص کو صدقے میں دے دیں گے۔ اس وقت ان حصص کی قیمت تقریبا 45 ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے لکھا کہ اس کی اپنی بیٹی میکس اور دیگر بچوں کو اس دنیا میں رہنے کے لئے بہتر جگہ بنا سکیں۔ سی ای او نے خط میں لکھا کہ تمہاری نسل ہمارے مقابلے میں بہترزندگی گزارے گی۔
حال میں سائنس اور ٹیکنالوجی مسلسل آگے بڑھ رہی ہے، ایسے میں تم ہم سے زیادہ بہتر زندگی گزاروگی اور اس میں ہماری ذمہ داری بھی اہم ہے۔ تمہارے مستقبل کے بارے میں فکرکے لئے ہم ہیں اور تمہای نسل کے لئے اس دنیا کو بہتر بنانے کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اگست، ‘ہم تم بہت پیار کرتے ہیں“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mark zuckerberg announces birth of daughter august in facebook post in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply