لاس ویگاس کنسرٹ پر حملہ آور کی گرل فرینڈ کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایسی حرکت کرے گا

نیو یارک:(یو این آئی)گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں اندھاندھند فائرنگ کرکے 58افراد کو موت کی نیند سلانے والے بندوق بردار کی گرل فرینڈ میریلیئس ڈینلے نے کہا کہ اسے اس بات کو کوئی اندازہ نہیں تھا کہ اس کے پارٹنر کا منصوبہ کیا تھا۔اس کا دوست ”رحمدل، چاق و چوبند اور خاموش طبع “ تھا۔ اس نے پولس کو یہ بھی بتایا کہ ” اسٹیفن پیڈک پراسرار زندگی گذار رہاتھا“۔
ڈینلے نے کہا کہ وہ خود کشی کرنے کی بجائے فرار ہونے کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔لیکن اس نے اس سلسلہ میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ بی بی سی نیوزکی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے اس نے ایئر کنسرٹ پر اندھاندھند فائرنگ کیوں کی،کیونکہ یہ امریکہ کی تاریخ میں سب سے بدترین شوٹ آؤٹ تھی۔ جنونی انداز میں فائرنگ کرنے سے ایک گھنٹہ قبل اسٹیفن پیڈک جوا کھیل رہاتھا۔اس سے بھی پہلے لاس ویگاس کے اوگڈون ہوٹل میں بھی ایک اوپن ایئر شو فیسٹول میں دیکھا گیاتھا۔
بدھ کے روز کلارک کاؤنٹی شیرف جوزف لومبارڈو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا پولیس نے ہوٹل میں رکھی پیڈک کی کار سے دھماکہ خیز مادوں کے ساتھ 1600راؤنڈ گولیاں بھی برآمد کی ہے۔ شیرف نے کہا کہ ابھی تک یہ بات صیغہ راز میں ہی ہے کہ اسے اس کام پر کس نے اکسایا یا کس نے اسے تحریک دی اور اس واردات کو انجام دینے میں کس نے معاونت کی ۔ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اب تک کسی دہشت گرد تنطیم سے اس کا تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔
شیرف لومبارڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ ” ہم ابھی تک یہ گتھی سلجھا نہیں سکے ہیں اور نہ ہی اس کو(اسٹیفن) سمجھ سکے ہیں“۔ فلپائن میں چھٹیان گزارنے کے بعد یہاں پہنچنے والی میریلیئس ڈینلے نے ایف بی آئی کے سامنے سانحہ کو ”انتہائی خوفناک اور ناقابل بیان “ قرار دیا۔ڈینلے نے کہا کہ واقعہ سے قبل اس نے اس کے بارے کچھ نہیں بتایا جس کو میں کچھ سمجھ پاتی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Marilou danley girlfriend of las vegas gunman saw no warning of violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply