یمن کے ساحلی علاقہ میں 64مسافروں سے بھری بوٹ ڈوب گئی، صرف 4مسافر بچائے جا سکے

عدن: ایک مسافر جہاز جس میں 60 سے زیادہ مسافر سوار تھے سوکوترا جزیرے کی طرف جاتے ہوئے ڈوب گیا اس میں کافی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے۔ یہ لوگ بحرہند میں یمن کی اصل سرزمین میں حضرالموت صوبہ سے جزیرے کی طرف روانہ ہوئے تھے۔ اس میں 64 افراد سوار تھے بچاو¿ ٹیم نے کم از کم پانچ مسافروں کو بچا لیا۔ باقی مسافروں کا کیا حشرہوا ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ جہاز کے ڈوبنے کا سبب بھی فی الحال معلوم نہیں ہوسکا۔ یمن کے وزیر برائے امور ماہی گیری فہد کافن کے مطابق فائبر گلاس سے بنی اس بوٹ میں بچوں اور عملہ کے کئی اراکین سمیت 64افراد تھے۔اس جہاز میں12چھوٹی کشتیاں بھی لادی گئی تھیں۔فہد کافن نے بتایا کہ انہوں نے سعودی قیادت والے عرب اتحاد سے تلاش اور راحت کے کام مدد دینے کی اپیل کی ہے کیونکہ ان کے بحری جہاز علاقہ میں موجود ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Many feared dead after ship with 64 passengers on board sinks off yemen coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply