ملا اختر منصور کی ہلاکت طالبان کے لیے ایک پیغام لائی ہے: اوبامہ

واشنگٹن : امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے کہاہے کہ ڈرون حملہ جس میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے طالبان اور دیگر کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ امریکہ ایسے لوگوں کو برداشت نہیںکرے گا ۔
اور نہ انہیں آزادانہ طور پر ایسی حرکتیں کرنے دے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ مصدقہ اطلاع ہے کہ ملا اختر منصور کی موت ہو چکی ہے۔اور یہ قیاس آرائیاں دم توڑ گئیںکہ سنیچر کے روز ملا اختر کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے ڈرون حملہ میں وہ زندہ بچ گئے ہیں۔
کمانڈر انچیف کے طور پر یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں محض تماشائی نہ بنا رہوں بلکہ اس امر کو یقینی بناو¿ں کہ ہم طالبان اور دیگر کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم نے اپنے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کا بیڑہ اٹھا رکھا ۔
اور یہ عین وہی پیغام ہے جو طالبان کو ملا اختر منصور کی ہلاکت کے توسط سے بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mansours death message for taliban says obama in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply