یو کے میں شرپسندوں نے ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا ،مصلےٰ اور ملحق مدرسہ کے تین کمرے جل کر راکھ

لندن:برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں شرپسندوں نے انتہائی بزدلانا کارروائی کرتے ہوئے ایک مسجد کو نذرآتش کردیا۔آتشز نی کی اس واردات میں نماز کا مرکزی ہال(مصلےٰ) اور مسجد سے ملحق مدرسے کے تین کمرے جل کر راکھ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مانچسٹر کے نیوٹن ہیتھ میں ڈرولسڈن روڈ پر بنی نسفات اسلامک سینٹر کو رات گئے شرپسندوں نے آگ لگادی جس نے مسجد کا آدھے سے زیادہ حصے ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ جب تک فائربریگڈ عملہ پہنچتا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتا اس وقت تک آگ نے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اسی مسجد پر حالیہ عرصے میں تیسراحملہ ہے تاہم اس واقعے کے خلاف برطانیہ کی پوری مسلم کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق آتشزنی کے وقت کوئی بھی شخص مسجد میں موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کی منتظمہ کمیٹی کے سکریٹری منصور ادیبانجو اریمو نے بتایا کہ انہیں رات گئے فون کال موصول ہوئی کہ مسجد پر حملہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کے پچھلے تین برسوں میں یہ تیسرا افسوسناک واقعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چند شرپسندوں نے مسجد کے صحن میں خنزیر کے سر پھینکے تھے اور مسجد کے باہر پیشاب کیاتھا۔گریٹرمانچسٹر پولیس نے نفرت و نسل پرستی پر مبنی جرم کے پہلو سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔مسجد کے ترجمان شمس الدین اولادمیجی نے کہا کہ اتوار کو انجام دی جانے والی آتشزنی کی واردات اب تک کی ہونے والی سب سے زیادہ نہایت سنگین واردات ہے اور اس سے نمازیوں کی سلامتی خطے میں پڑ گئی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manchester mosque left gutted after suspected arson attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply