لیبیائی نوجوان سلمان عبیدی مانچسٹر دھماکہ کا ذمہ دارہے:شہر پولس

لندن: مانچیسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں ہونے والے ایک موسیقی پروگرام کے سامعین سے کھچا کھچ بھرے آڈیٹوریم میںدھماکہ کرنے والا لیبیائی نژاد برطانوی تھا۔اس کی شناخت 22 سا لہ سلمان عبیدی کے طور پر کی گئی ہے۔ سلمان عبیدی 31 دسمبر 1994 میں مانچیسٹر میں پیدا ہوا۔اطلاعات کے مطابق اس کے تین بہن بھائی ہیں: ایک بڑا بھائی ہے جو لندن میں پیدا ہوا اور اور سلمان عبیدی سے چھوٹی ایک بہن اور بھائی ہے جو مانچیسٹر میں پیدا ہوئے۔
واضح رہے کہ اس خودکش حملہ کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام نے لی ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اس پروگرام میں دھماکہ خیز آلات نصب کئے تھے جس میں دھماکہ ہوا۔ بیان میں کہا گیا، مانچیسٹر شہر میں ہجوم کے درمیان اس کے ایک جنگجو نے یہ دھماکہ خیز آلہ لگایا تھا۔ تاہم تحقیقاتی ادارے اب تک اس بات کو یقینی نہیں بنا سکے کہ آیا سلمان عبیدی حملے میں اکیلا ملوث تھا یا اس کو کسی کی مدد حاصل تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manchester blast suspect named had libyan heritage in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply