ترکی میں اسرائیل سفارت خانے کے نزدیک خنجر بردار مشتبہ کو گولی ماری گئی

انقرہ /یروشلم:ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک ایک مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ یہ اطلاع اسرائیل حکومت کے ایک ترجمان اور ترکی پولیس نے دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسرائیل سفارت خانے کے ملازمین صحیح سلامت ہیں۔مشتبہ حملہ آور پر گولی چلاکر اسے زخمی کردیا گیا۔ سی این این کے مطابق حملہ آور ذہنی خلل کا شکار معلوم ہوتا ہے۔
یہ شخص ایک بیگ لیے اور خنجر ہوا میں لہراتے ہوئے سفارت خانہ کے قریب پہنچ گیا تھا اور اندر اخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man shot after attempting to enter israeli embassy in turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply