چین کے شنگھائی شہرمیں ایئرپورٹ دھما کہ کیس کے مجرم کو 8 سال کی سزا

شنگھائی: شنگھائی کی ایک عدالت نے یہاں پنڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ سال ہونے والے دھماکے کے معاملے میں مجرم قرار دیے گئے ایک شخص کو آج آٹھ برس قید کی سزا سنائی۔ اس واقعہ میں تین مسافر زخمی ہوگئے تھے اور ہوائی خدمات میں تاخیر ہوئی تھی۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے بعد زوانگ شنگبو کو قصوروار قرار دیتے ہوئے آٹھ برس کی قید کی سزا سنائی۔
اس سے قبل حکومت نے اس معاملے میں دھماکہ کرنے کے ملزم سمیت پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔ حکومت کے مطابق ٹنگبو نے خود بنائے گئے دھماکہ خیز مادے سے بھرے بیئر کی بوتل اپنے بیگ سے نکال کر ٹکٹ کا ؤنٹر کی طرف پھینک دی۔ بوتل میں دھماکہ ہونے کے بعد اس نے چاقو نکال کر اپنا گلا کاٹ لیا۔ تجارتی مرکز سمجھے جانے والا شنگھائی چین کا اہم بڑا شہر ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی لوگ رہتے ہیں لیکن عام طور پر اسے محفوظ شہر مانا جاتا ہے کیونکہ یہاں بڑے جرائم کے واقعات کی تعداد نہ کے برابر ہے۔

Title: man sentenced to 8 years in prison for shanghai airport blast | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply