بلجیم میں دہشت گردانہ حملہ میں دو پولس اہلکار و ایک راہگیر ہلاک

بروسلز: دریائے میوز کے ساحل پر واقع لییج شہر میں ایک نامعلوم بندوق بردار نے دو خاتون پولس اہلکاروں اور ایک راہگیر کو جھرا گھونپ کر قتل کر دیا۔بندوق بردار نے پولس کی جوابی کارروائی میں مارے جانے سے قبل ایک خاتون خاکروب کو بھی یرغمال بنالیا تھا۔

پولس اور اس غنڈے کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 4پولس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔اگرچہ اس حملہ آور کا منشا یا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے لیکن اس واردات کو دہشت گردی سے منسوب کیا جارہا ہے۔پولس ذرائع کے حوالے سے مقامی میڈیا نے کہا کہ حملہ آور کو نعرہ تکبیر ”اللہ اکبر“ بلند کرتے سنا گیا۔

بلیجین براڈ کاسٹر آر ٹی بی ایف کے مطابق اس بندوق بردار کو پیر کے روز ہی جیل سے،جہان وہ منشیات کا دھندہ کرنے کے جرم میں قید تھا، عارضی رہائی ملی تھی۔کہا جاتا ہے کہ جیل کے اندر ہی تبلیغ سے وہ بنیاد پرست بن گیا تھا۔وزیر انصاف کوئن گرینز نے بھی اس امر کی تصدیق کردی کہ حملہ آور جیل سے دو روز کی رخصت پر باہر تھا۔

لییج پرازیکیوٹر کے ترجمان فلپ دولیف نے کہا کہ حملہ آور نے ان دونو ںپولس اہلکاروں کوپشت سے چھر ے کے کئی وار کر کے ہلاک کرنے کے بعد ان کی بندوقیں چھین لیں ۔اور ان بندوقوں سے ہی جن میں17کارتوس تھے،پولس سے مقابلہ شروع کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man kills 3 in belgium with guns of stabbed police officers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply