بلجیم پولیس کی فائرنگ میں نامعلوم بندوق بردار ہلاک

بروسلز: بیلجئیم کے غینت شہر میں آج ایک نامعلوم شخص کو شہر کے وسط میں فائرنگ کرنے کی وجہ سے پولیس نے مار گرایا۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔
گھینٹ کے سرکاری وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شہر کے وسط میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے فائرنگ ہوئی ہے لیکن وہ یہ نہیں بتا سکے کہ اس حملے میں کتنے لوگ شامل تھے اوراس واقعہ کا تعلق دہشت گردانہ واقعہ سے ہے یا نہیں۔
وی ٹی ایم چینل کے مطابق حملہ آور کے پیر اور پیٹ میں تین بار گولی ماری گئی۔ بیلجیم میں اس برس مارچ میں برسلزاےئر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر خود کش حملوں میں 32 لوگوں کے مارے جانے کے بعد سے ہائی سیکورٹی الرٹ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man killed by belgian police after opening fire in ghent in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply