چین میں ایک ہوائی اڈے پر دھماکہ،4زخمی

بیجنگ:اتوار کی شام میں شنگھائی کے پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیک ان کاؤنٹر پر ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک بوتل مار کر دھماکہ کر دیاجس میں کم از کم4مسافر زخمی ہو گئے۔
ابتدائی پولس تحقیقات کے مطابق ایک شخص نے گھر میں بنائے گئے دھماکہ خیز مادے سے بھری بئیر کی ایک بوتل اپنے بیگ میں سے نکالی اور اسے چیک ان کاو¿نٹر کی طرف اچھال دیا۔بوتل کے دھماکے کے ساتھ پھٹتے ہی اس شخص نے اپنے بیگ سے خنجر نکالا اسے اپنے گلے پر پھیر دیا اور فرش پر گر پڑا۔گلا کٹ جانے سے وہ خون میں نہا گیا اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
چیک ان کاو¿نٹر پر کھڑے چاروں مسافر جن میں ایک فلپائنی تھا دھماکہ سے دھماکے سے ٹوٹ جانے والے کھڑکی کے شیشوں سے معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔انہیں بھی اسپتال پہنچا دیا گیا۔دھماکہ کے فوراً بعد پولس نے جائے واردات کا محاصرہ کر لیا۔ تاہم پوڈونگ ہوائی اڈے پر کوئی پروز متاثر نہیں ہوئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man hurls explosive device and then attempts suicide at shanghai airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply