یوم مزدور پر محنت کشوں کے جلوس پر پولس کارروائی کے دوران ایک ہلاک

ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں تاکسیم اسکوائر کی طرف بڑھنے کی کوشش کرنے والے احتجاجیوں کے ایک جلوس کو تتر بتر کرنے کے لیے پولس کے آنسو گیس کے گولے اور پانی کی بوچھار مارنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ شخص دوڑتا ہوا تاکسیم اسکوائر کی جانب جا رہا تھا کہ پولس کی پانی کی بوچھار مارنے والی گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا اسے فوراً اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔احتجاجیوں کو تاکسیم اسکوائر پر، جہاں عام افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہے، جمع ہونے سے روکنے کے لیے پولس کا زبردست بندوبست کیا گیا تھا۔ لیکن 57سالہ نیل معوذ چوراہے کی جانب جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ دراصل عوام کی اکثریت بین الاقوامی یوم مزدور تاکسیم اسکوائر پر ہی منانا چاہتی تھی کیونکہ وہ ماضی میں احتجا ج کے لیے مخصوص مقام رہا ہے۔لیکن ترک سلامتی دستے کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتے تھے اس لیے وہاں کم و بیش 25ہزار پولس اہلکار تعینات تھے۔قانون نافذ کرنے والوں اور احتجاجیوں کے درمیان تصادم نہ ہونے دینے کے لیے کئی سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: man hit by a water cannon security vehicle dies in istanbul in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply