امریکی مصنف جارج سانڈرس مین بوکر ایوارڈ سے سرفراز

لندن: امریکی مصنف جان سانڈرس کو، جو مختصر کہانیوں، افسانے ، مختصر ناولوں اور بچوں کی کتابوں کے معروف مصنف ہیں، منگل کو مین بوکر فکشن ایوارڈ۔2017 سے سرفراز کیا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ ، جو 50ہزاربرٹش پونڈ کی شکل میں ہے، ڈان کے ناول ’لنکن ان دی بارڈو‘ کے لئے دیاگیاہے۔
یہ ایوارڈ ہر برس انگریزی زبان میں لکھے گئے اور برطانیہ سے شائع ہونے والے سب سے بہترین ناول کے لئے دیا جاتا ہے۔ یہ ناول امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن کے بارے میں ہے۔ اس میں امریکہ میں خانہ جنگی کی شروعات کے وقت لنکن کے گیارہ سالہ بیٹے ویلی کی موت اور اس پر ابراہیم لنکن کے صدمہ اور اس کے مقبرے پر ان کا بار بار جانے کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
سانڈرس کا انتخاب اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیے گئے برطانوی مصنفین الی اسمتھ اور فیونا موزلی سمیت 6مصنفین میں سے کیا گیا ہے۔دیگر تین میں دو امریکی اور ایک پاکستانی مصنف محسن حمید شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man booker prize george saunders wins for lincoln in the bardo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply