وہائٹ ہاؤس کے نزدیک بم کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن: امریکہ کے صدارتی دفتر وہائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک مشتبہ شخص کو اپنے پاس بم ہونے کا دعوی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولس نے آج جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ورجینیا میں روانوکے باشندے 29 سالہ سین پیٹرک کیوون کو ہفتہ کے روز دوپہر 11 بجے سکیورٹی چوکی کو پار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ کیوون نے سیکورٹی سے کہاکہ ” میرے پاس ایک بم ہے”۔
پولس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس نے دائیں ہاتھ میں کچھ لے رکھا تھا۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کر رہا تھا۔ مشتبہ شخص پر فرضی بم دھماکہ کی دھمکی دینے اور غیر قانونی طریقے سے گاڑی استعمال کرنے کا الزام ہے۔امریکی صدر کی رہائش کے نزدیک ہفتہ کو اس طرح کا یہ مسلسل دوسراواقعہ تھا۔
اس سے پہلے ایک 58 سالہ ولیم بریت راولسن کو غلط طریقے سے احاطے میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں واقعات کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ فلوریڈا میں تھے۔ مشتبہ شخص کی رہائی کے بارے میں ابھی واضح اطلاع نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man arrested near white house after claiming he had bomb in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply