آسٹریلیا میں سال نو پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دینے والا گرفتار

آسٹریلیا میں سال نو پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دینے والا گرفتار
سڈنی: آسٹریلیا میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے افسران نے سڈنی میں نئے سال کی شام میں حملے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس حکام نے آج بتایا کہ 40 سالہ ڈیمین اونیل کو کل سڈنی ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لندن سے آنے والے طیارے سے اتر رہا تھا۔
اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ملبورن میں پولیس نے چھاپے مارے تھے اور سڈنی کے اہم مقامات پر کرسمس کے موقع پر حملہ کئے جانے کی اس سازش کو ناکام کردیا تھا جو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی سرپرستی میں رچی گئی تھی۔ نیو ساو¿تھ ویلس صوبے کے ایگزیکٹو ڈپٹی کمشنر فرینک مینلی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ڈیمین کسی گروپ سے وابستہ نہیں ہے۔ پولیس نے ڈیمین کو آج عدالت میں پیش کیا جہاں اس کی ضمانت کی عرضی نامنظور کر دی گئی۔