لندن کے ریستوراں میں خاتون کو یرغمال بنانے والا گرفتار

لندن: مقامی پولس کے مطابق وسطی لندن کے ایک ریستوراں میں ایک خاتونکو چھرے کی نوک پریرغمال بنانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا اور اس خاتون کا بحفاظت پولس نکال لے گئی۔ یہ واقعہ لندن کے لسسٹر اسکوائر کا ہے جہاں واقع ایک ریستوراں میں اس شخص نے دو گھنٹے تک اس خاتون کو یرغمال بنائے رکھ کر دہشت پھیلا رکھی تھی۔میٹروپولس نے بتایا کہ اس واردات میں یرغمال بنانے والے شخص کے ہاتھ میں خنجر ہونے کے باوجود کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولس کو رات 8بج کر50منٹ پر بیلا اٹالیہ ریستوراں کی وسطی لند ن میں واقع شاخ میں اس وقت بلایا گیا جب ایک شخص کو ایک خاتون کو زبردستی روکے رہنے پر مجبور کرتے دیکھا گیا۔پولس نے نے وہاں پہنچتے ہی لسسٹر اسکوائر کو گھیر لیا اور وہاں آکر ڈنر لینے والوں کوکسی قریبی ریستوراں جا کر کھانا کھانے کے لیے کہا گیا اور دوسری جانب پولس افسران نے یرغمال بنانے والے شخص کو پولس کے حوالے کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش جاری رکھی ۔ پولس نے بتایا کہ اس واردات کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man arrested for hostage incident london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply