فرانس کے سابق وزیر اعظم کوتھپڑ مارنے کی کوشش کرنے والا نوجوان گرفتار

پیرس: فرانس کے سابق وزیر اعظم مینوئل والس کو کل انتخابی مہم کے دوران ایک نوجوان نے تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 54 سالہ مسٹر والس یہاں لیمبیلے قصبے میں انتخابی مہم کے لیے پہنچے تھے۔
پہلے تو ایسا لگا کہ نوجوان مسٹر والس سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھ رہا ہے لیکن اچانک ہی اس نے پینترا بدلا اور مسٹر والس کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ مسٹر والس اچانک ہوئے اس حملے سے ششدر رہ گئے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مسٹر والس کی حفاظت کر رہے سکیورٹی گارڈ نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو پیچھے دھکیل دیا اور مشتعل نوجوان ان سے دست و گریباں ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ 18 سالہ نوجوان اس وقت حراست میں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man arrested after apparent attempt to slap former french pm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply