مالٹا میں شمالی کوریائی مزدوروں کی وطن واپس شروع،ویزا میں توسیع کرنے سے نکار

سیول: مالٹا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے شمالی کوریا کے خلاف عائد سنگین الزامات کے پیش نظر اپنے یہاں کام کرنے والے وہاں کے ورکروں کے ویزا کی مدت بڑھانے سے انکار کردیا ہے جس کے سبب انہیں اپنے ملک لوٹنا پڑ رہا ہے۔
جنوبی کوریائی خبررساں ایجنسی یونہیپ نے آج بتایا کہ مالٹا نے جنوبی کوریا اور انسانی حقوق کے گروپوں کی کوششوں کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ جنوبی کوریا نے کچھ ممالک پراس سلسلے میں دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے ورکروں کو واپس بھیج کر انہیں اپنے ملک میں تبدیلی لانے کو مجبور کرے۔ کچھ دنوں پہلے امریکہ نے بھی یہی کہاتھا کہ شمالی کوریا کے غیرملکی کرنسی کے ذخائر کو کم کرنے کیلئے سب سے پہلے باہر کام کرنے والے اس کے ورکروں کو ان کے ملک واپس بھیج دینا چاہئے جس سے اسے کچھ سبق ملے۔
مختلف کمپنیوں اور مالٹا حکومت کے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ مالٹا نے تعمیراتی کمپنی اور کپڑا کمپنی میں کام کرنے والے شمالی کوریا کے 20 ورکروں کے ویزا کی مدت نہیں بڑھائی ہے۔ یہ تمام افراد شمالی کوریا لوٹ گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malta denies visas for north korea workers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply