مالی کے صدر ابراہیم ابوبکر نے امریکہ سے چاڈ کے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں ہٹا نے کا مطالبہ کیا

بماکو: (رائٹر) افریقہ کے ساحل علاقے کے پانچ ممالک (جی 5) کے سربراہ اور مالی کے صدر، ابراہیم ا بوبکر کیتا نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے چاڈ ملک کے شہریوں پر سفر کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر کیتا نے ایک بیان میں کہا، ”پانچ ممالک کے سربراہ کا خیال ہے کہ امریکہ کی یہ سفری پابندی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں چاڈ کے عزم کو متاثر کرتی ہے، جو ابھی تک دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ کا ایک اہم پارٹنر تھا“۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے حکام سے چاڈ پر عائد پابندی کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔
حکام نے امریکہ کے اس فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا اور اسے ’سمجھ سے بالاتر ‘ بتایا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی حکام کے ساتھ تعاون کی کمی اور ماضی میں سیکورٹی کے انتظامات کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ دنوں افریقی ممالک چاڈ سمیت آٹھ ممالک کے شہریوں پر امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کی تھی۔ سیکورٹی ماہرین نے اس حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاڈ سرد جنگ کے بعدامریکہ کا اتحادی رہا ہے اور اس پر پابندی لگانا حیران کن ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mali president wants us to reverse chad travel ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply