مالدیپ کی سپریم کورٹ نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حکم پر عمل آوری کے لیے ہند سے مدد نہیں مانگی:محکمہ عدالتی انتظامیہ

مالے: محکمہ عدالتی انتظامیہ کے مطابق مالدیپ کی سپریم کورٹ نے جیل میں قید اعلیٰ شخصیات بشمول خود جلا وطن سابق صدر محمد نشید اور سابق نائب صدر احمد ادیب کو رہا کرنے کے اپنے حکم پر عمل آوری کرانے کے لیے حکومت ہند سے مدد نہیں مانگی ہے۔
پیر کے روز ایک رپورٹ سن آن لائن پر آئی تھی کہ کچھ ہندوستانی اخبارات مین یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ مالدیپ کی سپریم کورٹ نے اپنے یکم فروری کے حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے حکومت ہند سے مدد چاہی ہے۔
تاہم محکمہ عدالتی نظم نے ان خبروںکی تردید کی اور کہا کہ نہ تو محکمہ نے اور نہ ہی عدالتی عظمیٰ نے ایسی کوئی درخواست کی ہے۔

Title: maldives supreme court didnt seek indias assistance to enforce order to release political prisoners say maldivian officials | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply