اپوزیشن لیڈر ابراہیم محمد صالح مالدیپ کے نئے صدر منتخب

کولمبو: حزب اختلاف کے رہنما ابراہیم محمد صالح مالدیپ کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔مالدیپ کی حکومت نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ ابراہیم نے صدر عبد اللہ یامین کو شکست دے دی ہے۔

مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار صالح کو 134616ووٹ یعنی 58.33فیصد اور انے قریبی حریف یامین کو 41.7فیصد ووٹ ملے۔اتوار کو ہونے والے انتخابات میں صالح کی جیت کا سری لنکا اور ہندوستان نے خیر مقدم کیا۔یامین نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ووٹنگ سے پہلے ان کے اصل سیاسی حریف جیل مینسڑ رہے تھے یا جلا وطنی کی زندگی گذار رہے تھے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یامین تھوتھنی بنائے رہے اور میڈیا کے نمائندوں کی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔

سرکاری میڈیا نے بھی،الیکشن سے پہلے اپوزیشن کی خبروں کو بہت کم پیش کیا یہاں تک کہ صالح کو اپنی جیت کا خود ہی اعلان کرنا پڑا۔دریں اثنا امریکہ کی وزارت خارجہ نے یامین کو تلقین کی ہے کہ وہ عوام کی خواہش کا احترام کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maldives government acknowledges opposition victory in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply