آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کے عہدے پر برقرار رہنے کے آثار نمایاں

سڈنی: آسٹریلیا کے قومی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کم و بیش مکمل ہو چکی ہے اور آثار و قرائن اس امر کی غمازی کر رہے ہیں کہ موجودہ وزیر اعظم اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
سیاسی حلقوں میں بھی یہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ان انتخابات میں جیتنے والے مزید کچھ اور آزاد ممبران پارلیمنٹ کی حمایت مل جانے کے بعد اب وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کا اقتدار میں برقرار رہنے کا قوی امکان نظر آ رہا ہے۔ قومی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اب تقریباً مکمل ہو گئی ہے۔ لیبر پارٹی کے خلاف سخت مزاحمت کے درمیان مسٹر ٹرن بل آج سبقت لیتے نظر آئے۔
تاہم مسٹر ٹرن بل کی جیت بہت کم فرق سے ہو رہی ہے اور وہ بھی آزاد امیدوار ممبران پارلیمنٹ کے حق میں آنے کے سبب یقنی بنی ہے۔تاہم وزیر اعظم اس کا اعلان کرنے کے سلسلے میں کافی محتاط نظر آرہے ہیں اور وہ عجلت میں اپنے کامیابی کا اعلان نہیں کرنا چاہتے۔
اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کی جیت کا اعلان گنتی مکمل ہو جانے سے پہلے ہی ہوجائے۔ اپوزیشن لیبر پارٹی اور اس کی حامی چھوٹی پارٹیوں کی انتخابی کامیابی کے بعد مسٹر ٹرن بل اب قطعی اکثریت والی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہونگے اور انہیں اقلیتی حکومت پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malcolm turnbull will be returned as prime minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply