دوہری شہریت والے آسٹریلیائی شہری امریکہ میں داخلے پر پابندی سے مستثنیٰ

سڈنی :امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسری شہریت رکھنے والے آسٹریلیا ئی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہٹانے کے سلسلے میں دونوں ممالک نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے اسکائی نیوز ٹیلی ویزن کو آج یہ اطلاع دی۔
مسٹر ٹرنبل نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ سات مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے امریکہ میں داخلہ پر روک لگانے سے متعلق فیصلے سے آسٹریلیا کے وہ لوگ جن کی دوہری شہریت ہے متاثر نہیں ہوں گے اور آسٹریلیا کے ویزا یافتہ شہری امریکہ کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے اور اس کیلئے معاہدے پر دونوں ممالک نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malcolm turnbull says australian dual nationals wont be banned from the us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply