ملیشیا کے سابق وزیر اعظم بدعنوانی کیس میں گرفتار، عدالت میں پیشی جمعرات کو

کولالمپور: ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو بدھ کے روز انسداد بدعنوانی ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے ایک سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں کروڑوں ڈالر کی ہیرا پھیر ی اور غبن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ نجیب کو اپنے بینک کھاتے میں2.6بلین رنگٹ (627.8ملین ڈالر)منتقل کرنے کے الزام میں ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

نجیب کو ملیشیائی انسداد بدعنوانی قانون کی دفعہ23کے تحت کئی الزامات کا سامنا کرنے کے لیے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تاہم ایجنسی نے مزید تفصیل نہیں دی ۔تاہم اتنا معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے مقدمہ چلایا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysias ex pm najib razak arrested by anti graft agency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment