شمالی کوریا ئی باشندوں پر بغیر ویزا ملیشیاآنے پر پابندی عائد

کوالالمپور: ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شمالی کوریائی صدر کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی ہلاکت کے پیش نظر ملیشیائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب شمالی کوریا کے لوگوں کو بغیر ویزا ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔
ملیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی برناما نے ملک کے نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ اس فیصلہ پر 6مارچ سے نفاذ ہوگا۔ برناما نے مزید بتایا کہ قومی سلامتی کے اسباب کی وجہ سے اب شمالی کوریا کے باشندوں کو ملیشیا میں بغیر ویزا کے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ دو ہفتہ قبل پیش آئے اس واقعہ کے باعث کرنا پڑا جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ا ن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو کوالالمپور ہوائی اڈے پر زہریلی سوئی کا استعمال کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ انہیں شمالی کوریائی حکومت کے ایجنٹوں نے قتل کردیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia to cancel visa free entry for north koreans bernama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply