ملیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو طلب اور اپنے سفیر متعین پیانگ یانگ کو واپس بلایا

کوالالمپور: ملیشیا نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے بھائی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں الزامات کے پیش نظر وضاحت پیش کرنے کے لئے سفیر کو طلب کیا ہے۔ ملیشیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی کوریائی سفیر کو سمن جاری کئے جانے کے ساتھ ہی ملیشیا نے وہاں تعینات اپنے سفیر کو بھی تبادلہ خیال کے لیے بلایا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گذشتہ 17 فروری کو ایک پریس کانفرنس میں ملیشیا کی حکومت کے خلاف الزامات کی صورت میں شمالی کوریا کے سفیر کانگ چول کو طلب کیا گیا ہے۔ مسٹر چول نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملیشیا کی حکومت کچھ چھپا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملیشیائی حکومت کی ساز باز سے یہ قتل ہوا ہے اور اس میں بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے۔

Title: malaysia summons north korean ambassador recalls envoy from pyongyang | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply