سعودی و ملیشیائی کمپنیوں نے دو ارب ڈالر کے سات سودوں کے معاہدوں پر دستخط کئے

کوالالمپور : ملیشیا اور سعودی عرب کی کمپنیوں نے منگل کے روز 2 ارب ڈالر سے زیادہ کے سات سودوں کے معاہدے کئے ہیں۔ تیل سے مالا مال ملک سعودی عرب اب ایشیا میں تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
ملیشیا کے وزیر تجارت مصطفی محمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس میں تیل و گیس ، اسلامی مالیات ، شرعی موافق اشیا حلال صنعت اور مصنوعات سازی کے شعبوں میں تعاون او رمشترکہ پروجیکٹ شامل ہیں۔
سعودی تیل کمپنی آرامکو بھی ملیشیائی پیٹرولیم نیشنل بھد (پیٹروفاس) کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گی جس کی رو سے تیل صاف کرنے کے کارخانہ اور پیٹروکمیکل پروجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کا سرمایہ لگایا جائے گا۔

Title: malaysia saudi arabia firms sign over 2 bln worth of deals | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply