شمالی کوریا کے صدر کے بھائی کے قتل معاملہ میں ملیشیا کاانٹرپول سے رجوع

کوالالمپور: شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے معاملہ میں ملیشیائی پولیس نے انٹرپول سے مدد مانگی ہے۔ اس معاملے میں شمالی کوریا کے چار شہریوں پر شک ہے اور ان کے خلاف الرٹ جاری کرنے کے لئے ملائیشیا نے یہ اپیل کی ہے۔
ملیشیائی پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے بتایا کہ اس معاملے میں مدد مانگی گئی ہے اور پولیس نے یہاں شمالی کوریا کے سفارت خانہ سے دوسرے درجہ کے سکریٹری اور شمالی کوریا ایئر لائنز کے ایک ملازم سے پوچھ گچھ کی اجازت مانگی ہے۔
واضح رہے کہ کم جونگ نام کو گزشتہ ہفتے راجدھانی کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ مکاؤ جانے والے طیارے میں سوار ہونے والے تھے۔ اس معاملے میں جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ ان کا قتل شمالی کوریا کے خفیہ ایجنٹوں نے کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia requests interpol alert on four north koreans over airport murder in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply