ملیشیا نے شمالی کوریائی صدر کے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کو رہا کر دیا

کوالالمپور:ملیشیا نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے مقدمہ میں حراست میں لئے گئے مشتبہ شخص کو آج رہا کر دیا۔ملیشیا کے حکام کے مطابق گذشتہ 13 فروری کو حراست میں لئے گئے رجانگ چول کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کی وجہ سے اسے رہا کیا گیا ہے۔ رجانگ کو شمالی کوریا کے حوالے کئے جانے کیلئے امیگریشن دفتر میں رکھا گیا ہے۔
رجانگ کو 13 فروری کو کم جونگ نیم کے قتل کے چار دن بعد کوالالمپور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس ورک پرمٹ تھا جو چھ فروری 2017 تک کا تھا۔ واضح رہے کہ کوالالمپور کے اہم ہوائی اڈے پر 13 فروری کو کم جونگ نیم کے چہرے پر نرو ایجنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا تھا۔وہ شمالی کوریا کی حکومت پر تنقید کرتا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اعصاب شکن کیمیائی مادہ قتل عام کا ایک ہتھیار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia releases north korea murder suspect from detention in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply