ملیشیا اور شمالی کوریا نے ایک دوسرے کے شہریوں کو یرغمال بنا لیا،کشیدگی میں زبردست اضافہ

سیول:شمالی کوریا اور ملیشیا نے ایک دوسرے کے شہریوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دینے یا باالفاظ دیگر ایک دوسرے کے شہریوںکو یرغمال بنا کر کشیدگی کو اور ہوا دے دی۔ دونوں ملکوں نے یہ عذر پیش کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شہریوں کی سلامتی کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔ شمالی کوریا نے اس ضمن میں بیان جاری کر کے کہا کہ اس نے ملیشیا میں اپنے سفارتکاروں اور شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ملیشیا ئی شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی ہے جو عارضی ہے۔
شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ نام پنگ میں ملیشیائی سفارت خانے کو اس سے مطلع کردیا گیاہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تلخی آئے بغیر یہ معاملہ با آسانی سلجھ جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ملیشیا ئی ہوائی اڈے پر شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia north korea take each other hostage in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply