ملیشیا میںماثر محمد قیادت والے اتحاد کی جیت اور نیشنل فرنٹ کے 60سالہ دور اقتدار کے خاتمہ کے کے آثار نمایاں

کوالا لمپور: ملیشیا میں عام انتخابات جوںجوں سر پر آرہے ہیں عوامی رائے تیزی سے خود کو ملک کی تیسری سب سے بڑی پسند کے طور پر ابھرنے والی ملیشین اسلامک پارٹی(فرتی اسلام سملیشیا) سے منھ پھیر کر وزیر اعظم نجیب رزاق کی دایں بازو پارٹی نیشنل فرنٹ (باریسن ناسیونل) قیادت والے حکمراں اتحاد اور سابق وزیر اعظم مآثر محمد کی پیپلز جسٹس پارٹی(فرتی کعادیلن رعیت)کے درمیان لڑائی کو کانٹے کے مقابلے کی شکل دے رہی ہے۔لیکن نجیب رزاق کی واپسی کے امکانات کے باوجود عوامی رائے مآثر محمد کی پارٹی کی جانب بھی جس انداز سے جھک رہی ہے اس سے ایسا نظر آرہا ہے کہ کرشمہ ہو سکتاہے اور نیشنل فرنٹ کاچھ عشرے پرانا دور اقتدار کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور مآثر محمد کی پیپلز جسٹس پارٹی کی قیادت والاپرکتن ہرپن کولیشن(فاکتن ہارفن ) حکومت سازی کا دعویٰ کر سکتاہے۔دریں نجیب رزاق کی پارٹی کے ایک لیڈر ڈاکٹر احمد زاہد حمیدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حزب اختلاف کی ایک چال کا پتہ چلا ہے جو عام انتخابات سے عین ایک روز قبل ڈاکٹر مآثر محمد کو اسپتال میں داخل کر کے عوامی ہمدردی سمیٹنے کے لیے چلی جانے والی ہے۔لیکن اسے حزب اختلاف نیشنل فرنٹ کی قبل از وقت شکست تسلیم کرلینے سے تعبیر کر رہی ہے کیونکہ ملائے ووٹرز نے مآثر محمد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے نیشنل فرنٹ کے پاو¿ں تلے زمین کھسکنے لگی ہے۔اور بوکھلاہٹ میں اس قسم کی باتیں کی جارہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia election mahathirs pakatan harapan coalition narrows gap with ruling bn in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply