ملیشیانے وی ایکس نام کے کیمیاوی ہتھیار کے استعمال کی سخت مذمت کی

کوالالمپور: ملیشیا کی وزارت خارجہ نے اعصاب مفلوج کردینے والے خطرناک کیمیکل ’وی ایکس ‘ کے استعمال کی آج سخت مذمت کی ہے۔ وزارت نے ایک بیان جاری کرکے کہا، ’اس طرح کے کسی بھی خطرناک کیمیکل ہتھیار کے کہیں بھی کسی کی بھی طرف سے کسی بھی حالت میں استعمال کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔
اس طرح کے خطرناک کیمیکل کا عام لوگوں کے درمیان استعمال کئی لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔‘ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ملیشیا کے ہوائی اڈے پر شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کا قتل کر دیا گیا تھا۔ خیال ہے کہ یہ قتل خطرناک کیمیکل وی ایکس ہتھیار سے، جس پر پابندی عائد ہے، کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia condemns use of chemical weapon in kim killing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply