ملیشیا نے شمالی کوریائی صدر کے بھائی کم جونگ قتل کیس میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا

کوالالمپور:ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے معاملے میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایک انڈونیشیائی اور دوسری ویت نام کی شہری ہیں۔ملیشیا کی پولیس نے دونوں خواتین ستی آئیشاہ (25) اور دوان تھی ہووانگ (28) کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان پر لگے الزامات طے کئے گئے۔
اگر دونوں خواتین مجرم قرار دی جاتی ہیں تو پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کوالالمپور کے اہم ہوائی اڈے پر دو خواتین نے 13 فروری کو کم جونگ کے چہرے پر نرو ایجنٹ لگا کر قتل کر دیا تھا۔ وہ شمالی کوریا کی حکومت پر تنقید کرتا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق نرو ایجنٹ کیمیائی مادہ قتل عام کا ہتھیار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia charges two women for airport murder of n korean in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply