داعش سے وابستگی کے شبہ میں ملیشیا میں 16 افراد گرفتار

سنگاپور: ملیشیا میں ملک گیر پیمانے پر دو ہفتہ کی کارروائی کے بعد ان 16 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ساتھ تعلق ہونے کا شک ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے کل بتایا کہ21ستمبر سے6اکتوبر کے دور ان گرفتار افراد میں سے 14 کا تعلق ایک مقامی گروپ سے ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعے سے محمد واندی محمد زیدی سے اپنی وفاداری کا اظہار کرتا ہے۔ زیدی ملیشیا کا ر ہائشیہے اور اس نے شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کی ہے۔
پولیس کو شک ہے کہ یہ گروپ زیدی کے لئے پیسہ جمع کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملیشیا کے نائب وزیر اعظم احمد زاہد حامد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia arrests 16 for suspected militant links in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply