مسلم تنظیموں کے احتجاج کے درمیان ایک ہندوستانی عیسائی ملیشیا کا اٹارنی جنرل مقرر

کوالالمپور: ملیشیا کے بادشاہ نے اسلامی تنظیموں کی اس ہائے واویلا اور احتجا ج کے درمیان کہ اٹارنی جنرل کے عہدہ پرکسی مسلمان کو فائز کیا جائے اٹارنی جنرل کے طور پر ایک ہندوستانی نسلیت کے وکیل کے تقرر پر اپنی مہر تصدیق ثبت کر دی۔

ایک محلاتی بیان کے مطابق سلطان محمد پنجم نے موجودہ اٹارنی جنرل محمد آفندی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور ان کی جگہ ٹومی تھامس کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ ٹومی تھامس 55سال میں اٹارنی جنرل بننے والے اقلیتی فرقہ کے پہلے شخص ہیں۔ نسلی ملائے لوگوںکی، جو ملیشیا کی 31ملین آبادی میں دو تہائی ہیں، نمائندگی کرنے والے گروپوں کا مطالبہ ہے کہ اسلام کے سرکاری مذہب کے درجہ کے تحفظ کے لیے اس اعلیٰ ترین قانونی عہدے پر کسی مسلمان کو فائز کیا جائے۔

منگل کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ نے تمام ملیشیائی باشندوں کو تلقین کی ہے کہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ تھامس کا تقررمذہبی یا نسلی ٹکراو¿ کا باعث نہ بنے اور ہر ملیشیائی سےذات و نسل اور مذہب کوبالائے طاق رکھ کر بھلائی کا سلوک کیا جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaysia appoints ethnic indian as new attorney general in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply