افریقی ملک ملاوی میں جادو گر ہونے کے شبہ میں 7افراد کوزندہ جلا کر ہلاک کر دیا گیا

افریقی ملک ملاوی میں جادو گر ہونے کے شبہ میں 7افراد کوزندہ جلا کر ہلاک کر دیا گیا
بلنٹائر(ملاوی): افریقی براعظم کے ملک ملاوی کے جنوبی منطقہ نسانجے میں جادو ٹونے میں استعمال کیے جانے والی انسانی ہڈیاں اور کھوپڑیوںکا ذخیرہ رکھنے کے الزام میں سات افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کر دیا-
نسانجے کے پولس افسر انچارج کردی کونگا نے کہا کہ ان ساتوں کے پاس سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں جس پر وہاں اکٹھا ہجوم بر افروختہ ہو اٹھا اور اس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے کر ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
مقامی رہائشیوں کو ان ساتوں کی حرکات و سکنات اور ان میں سے ایک کی ،جس کے قبضہ سے انسانی ہڈیوں سے بھرا ایک بیگ برآمد ہوا،ٹیلی فونی گفتگو پر شبہ ہو گیا ۔لوگوں نے اس کا تعاقب کیا اور اسے دبوچ لیا۔اس شخص نے بیگ میں انسانی ہڈیاں ہونا قبول کر لیا۔ہجوم نے دیگر چھ وک بھی گھیر لیا اور ان ساتوں کو ایک ایک کر کے زندہ جلا دیا۔