پیغام اسلام کا احترام کریں اور امن عالم کے قیام کے لیے متحد ہو جائیں: مسلمانوں کو ملالہ یوسف زئی کی تلقین

دوبئی:مسلمان اسلام کے حقیقی پیغام کا احترام اور اس پرعمل کرتے ہوئے دنیا میں امن قائم کرنےکی عالمی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے متحد ہو جائیں۔ یہ پیغام دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے مسلمانوں کو حالات کے ایک ایسے موڑ پر دیا ہے جب مسلمان دنیا کے قابل لحاظ خطے میں تنازعات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔
اسی مہینے 2012 میں ملالہ پر طالبان نے ناکام جان لیوا حملہ کیا تھا۔ گولیاں ان کے سر میں لگی تھیں۔ ملالہ نے کل شارجہ میں عورتوں مے مستقبل پرایک تقریب سے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ مسلمان اسلام کے حقیقی پیغام کا احترام کریں اورجن جن ملکوں میں وہ رہتے ہیں وہاں امن و استحکام کے قیام کے لیے نوجوان نسل، بالخصوص خواتین کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنائیں۔
ملالہ نے اپنی تقریر میں شام، عراق اور یمن کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ” ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اِن تنازعات کا بنیادی شکار مسلمان ہی ہیں۔ ہم اِس خطے میں اپنا مستقبل دیکھنے کے حوالے سے اس وقت تک بات نہیں کر سکتے جب تک یہاں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا خاتمہ نہ ہو جائے۔“ ملالہ نے ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ عراقی شہر موصل میں موجود ان پانچ لاکھ بچوں کے بارے میں سوچنا بند نہیں کر سکتیں جو خطرے میں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malala yousafzai urges muslims to unite for peace respect true message of islam in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply