ملالہ یوسف زئی کو12اپریل کو کناڈا کی اعزازی شہریت سے سرفراز کیا جائے گا

اوٹاوہ: نوبل انعام یافتہ اور حقوق نسواں کی علمبردار ملالہ یوسفزئی کو اس ماہ کے اواخر میں کناڈا کی اعزازی شہریت سے سرفراز کیا جائے گا۔ کناڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کو تعلیم نسواںکے شعبے میں ان کے حوصلے وہمت کو داد دیتے ہوئے کناڈاکی جانب سے 12اپریل کو کناڈیائی پارلیمنٹ میںایک تقریب میںشہریت عطا کی جائے گی۔
اس موقع پر ملالہ پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گی۔ اس خطاب کے ساتھ ہی ملالہ کو کناڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی کم عمر ترین خاتون ہونے کا بھی اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا۔ نوبل ایوارڈ پانے والی سب سے کم عمر شخصیت ہونے کا اعزاز انہیں پہلے ہی حاصل ہے۔کناڈیائی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم ملالہ کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی داد دیتے ہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ کے جذبے سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے زبردست حوصلہ و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر حملہ کرنے والوں کو جرات مندانہ جواب دیا۔ ملالہ نے کناڈیائی شہریت سے سرفراز کیے جانے پر کہا کہ کناڈاکی پارلیمنٹ کا دعوت نامہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، کناڈاا پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اورعظیم شخصیات کے وطن کناڈا جانے کیلئے میں بہت پرجوش ہوں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malala yousafzai to officially receive honorary canadian citizenship in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply