برطانوی عوام کی اکثریت فلسطین کو آزاد مملکت تسلیم کرنے کے حق میں

لندن: یو گو کے نئے سروے میں اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کے عوام کی اکثریت اس حق میں ہے کہ یو کے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لے۔سروے میں53فیصد نے کہا کہ وہ اس اقدام سے اتفاق رکھتے ہیں جبکہ صرف14فیصد نے ا س سے عدم اتفاق کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی مخالفت کی۔باقی 33فیصد نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
اور غیر جانبدار ہیں۔پول کے جوانب میں فلسطینی سفیر متعین یو کے مینوئل حساسیان نے کہا کہ عوامی رائے تبدیل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 11سال سے یوکے میں ہیں اور فلسطین پر برطانوی باشندوں کے خایلات میں ڈرامائی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Majority of brits think uk should recognise palestine as a state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply