چین میں سڑک حادثہ، 28ٹرک ایک دوسرے پر چڑھ گئے9 افرادہلاک،9زخمی

بیجنگ : مقامی میڈیا کی رپورٹنگ کے مطابق ایک سڑک حادثہ میں جس میں28کاریں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں،کم از کم9افراد ہلاک ہوگئے ۔دوشنبہ کے روز یہ حادثہ اچانک ہی دھند کی ایک دبیز تہہ چھا جانے کے باعث ہوا۔

یہ حادثہ مغربی چین کے صوبہ ہنان کے پینگوئی کاؤنٹی میںداقینگ اور گوانگ ژو کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔حادثہ میں 9افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔تمام زخمیوںکو ایک قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سبھی زخمیوں کی حالت قدرے مستحکم بتائی جاتی ہے۔

واضح ہو کہ اس ماہ کے اوائل میں شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں بھی ایک ہولناک ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس میں کم ا زکم15افراد ہلاک اور44دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Major road accident in west of china leaves 9 killed 9 injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment