ایران نے دہشت گردی کے خلاف شام کی مدد کی ہے:علی لاریجانی

تہران: ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایران نے روس کے ساتھ مل کرشام کی مدد کی ہے۔
انہوں نے ہنوئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل نیگویون پھوئی ٹرانگ سے ملاقت کے بعد کہا کہ شام پر امریکہ کی تازہ ترین بمباری کا مقصد دہشت گردوں کا سر ابھارنے کا ایک اور موقع بہم پہنچانا تھا۔
لاریجانی نے ،جو پیر کو علی الصباح ویتنامی دارالخلافہ پہنچے تھے،کہا کہ ایران ویتنامی قوم کا احترام کرتا ہے اور نو آباد کاری کے خلاف جدوجہد اور آزادی حاصل کرنے میں کامیابی میں ویتنامیوں کے کردار کو سراہتا ہے۔
دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مجلس اسپیکر نے کہا کہ ایران اور ویتنام مین اچھے سیاسی تعلقات ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں کو اقتصادی تعلقات میں فروغ کے لیے بھی کوششیں کرنی چاہئیں۔
لاریجانی نے کہا کہ ایران ایرانی تیل و گیس میدانوں میں ویتنامی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Majlis speaker iran helps syria fight terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply