اللہ کے بعد سب سے زیادہ بھروسہ صدر امریکہ پر ہے:فلسطینی صدر محمود عباس

واشنگٹن:فلسطینی صدر محمود عباس نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماوں نے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا جس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرواؤں گا۔
جبکہ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد فلسطینی شخصیت ہیں کہ جنہوں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے انتہائی اہم مذاکرات پر دستخط کئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ فل؛سطینیوںکو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ کے بعد سب سے زیادہ بھروسہ امریکی صدر پر ہے کہ وہ ہمارے حقیقی دوست بن کر ہمارے درمیان امن معاہدہ کرائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 1967 والی شرائط کے ساتھ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں اور دنیا میں فقط فلسطینی ہی ایسی مظلوم قوم ہے کہ جو اس دور میں بھی مقبوضہ علاقے میں رہ رہی ہے۔امریکی صدر نے دونوں ملکوں کو ایک ساتھ ملک کر امن کے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahmoud abbas meets donald trump in key us visit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply