حکومت نے سابق ملیشیائی وزیر اعظم مآثر محمد کی پارٹی کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردیں

کوالالمپور: ملیشیائی حکام نے سابق وزیر اعظم مآثر محمد سال بھر پرانی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں بند کر دے۔
حکام کی اس ہدایت پر چراغپا پارٹی نے کہا کہ یہ بر سر قتدار رہنے کے لیے بےتاب حکومت کے ذریعہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا ہے۔
آئندہ چند ہفتوں میں ہونے والے عام انتخابات سے عین قبل پارٹی پریبھومی بیرساتو ملیشیا (پی پی بی ایم)پر رجسٹرار کے طلب کیے جانے پر گذشتہ سال دسمبر میں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے حوالے سے تفصیل اور دستاویزات داخل نہ کیے جانے پر رجسٹرار آف سوسائٹیز کے حکم پر پارٹی کا رجسٹریشن عارضی طور پرمنسوخ کردیا گیا۔
پی پی بی ایم کے پاس 30روز کی مہلت ہے اور اگر اس مدت میں اس نے رجسٹرار آف سوسائٹیز کی درخواست پر عمل آوری نہیں کی تو اس پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگ جائے گی۔

Title: mahathirs party told by malaysian authorities to suspend activities | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply