ماٰ ثر محمد نے ملیشیا کی حکمراں پارٹی چھوڑ دی

کوالا لمپور: سابق ملیشیائی لیڈر ماٰثر محمد نے یہ کہتے ہوئے حکمراں ملئے پارٹی چھوڑ دی کہ اسے تنازعات میں گھرے وزیر اعظم نجیب رزاق نے اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کی خاطر ہائی جیک کر لیا ہے۔ مسٹر نجی پر مستعفی ہونے کا اس وقت سے دباو¿ پڑ رہا ہے جب گذشتہ جولائی میں ایک پرائیویٹ بینک میں نجیب کے کھاتے میں 700ملین سے زائد امریکی ڈالرکی منتقلی کے حوالے سے دستاویزات افشا ہوئیں۔اٹارنی جنرل نے گذشتہ ماہ یہ کہتے ہوئے کہ اس میں سے زیادہ تر رقم سعودی عرب کے شاہی خاندان نے بطور ذاتی عطیہ دی تھی نجیب پر مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ماٰثر محمد نے کہا کہ انہوں نے حکمراں جماعت یونائیٹڈ ملئے نیشنل آرگنائزیشن کو اسلیے چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ پارٹی راہ سے بھٹک گئی ہے اور نجیب کی حمایت کرنے کا تہیہ کر چکی ہے اور نجیب کی نہ صرف حفاظت کر رہی ہے بلکہ وہ جو کچھ بھی بشمول غلط کام کر رہے ہیں اس کی تائید بھی کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahathir quits malaysia ruling party in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply