چلی میں7.7کی شدت کے زلزلہ کے بعدسونامی کی وارننگ جاری

سینٹیاگو:چلی میں 7.7 شدت کے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، ساتھ ہی جنوبی ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
امریکی موسمیات محکمہ کے مطابق زلزلے کا مرکز پیورٹو ماؤنٹ سے 225 کلومیٹر جنوب مغرب میں زمین کی سطح سے 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
امریکہ میں مقیم بحر الکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر زلزلے کے مرکز کے ایک ہزار کلومیٹر کے د ائرے میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Magnitude 7 7 earthquake hits off chilean coast cnn in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply