فرانس میں صدر مارکون کی پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں قطعی اکثریت حاصل

پیرس: فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں موجودہ صدرایمینوئیل مارکون کی پارٹی لا ریپبلک این مارش اور اسکی اتحادی ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اعتدال پسند مارکون اسی سال مئی میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ملک کے پہلے نوجوان صدر منتخب ہوئے تھے۔ انہیں 66.06 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ مارکون کی پارٹی سال بھر پہلے ہی وجود میں آئی تھی اور اس کے بہت سے ارکان نے پہلے کسی سرکاری عہدے پر کام نہیں کیا۔ تین انتخابی سروے میں مارکون کی ریپبلک این مارش اور اس کی اتحادی پارٹی کو 577 سیٹوں والی قومی اسمبلی میں 355 سے 365 نشستیں جیتتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
اس سے پہلے یہ قیاس آرائی کی گئی تھی کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کنزرویٹیوو ریپبلک اور اس کی اتحادیی پارٹیوں کو 125 سے 131 جبکہ سوشلسٹ پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو 41 سے 49 سیٹیں مل سکتی ہے۔ پارٹی کی عبوری صدر کیتھرین بارباڈو نے کہا ہے کہ ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے پاس اب واضح طور پر قومی اسمبلی میں اکثریت ہے اور اب فرانس کے لوگوں سے ایمینوئیل مارکون نے جو وعدے کئے تھے وہ ان کو پورا کر سکیں گے۔ اس دوران دائیں بازو کی پارٹی نیشنل فرنٹ کی لیڈر میرین لے پین نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں پہلی بار کامیابی حاصل کی ہے۔ میرین صدارتی انتخابات میں بھی اتری تھیں لیکن انہیں 33.94 فیصد ووٹ ملے تھے۔ میرین کے ساتھ نیشنل فرنٹ کے سات اور امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Macrons party and allies win majority in french parliamentary elections in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply