لندن میں خنجر زنی و فائرنگ ،دو ہلاک ،چار زخمی

لندن : یو کے کے دارالخلافہ لندن میں علی الصباح خنجر زنی اور فائرنگ کی علیحدہ وارداتوں میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ایک شخص کو ویسٹ اینڈ میں پارک لین میں ایک نجی تقریب کے دوران چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واردات صبح ساڑھے پانچ بجے ہوئی۔اسی دوران دو مرد جن کی عمر37اور 29سال بتائی جاتی ہے اور ایک 29سالہ خاتون کو بھی خنجر گھونپ دیا گیا۔اس سے ایک گھنٹہ قبل ہیکنی میں ایک عورت کو گولی مار کر اور ایک دیگر خاتون کو ساو¿تھ وارک میں چاقو گھونپ دیا گیا ۔ دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔پولس نے بتایا کہ پارک لین پارٹی میںجو شخص مارا گیا اور جو دو افراد زخمی ہوئے وہ سیکورٹی عملہ کے اراکین تھے ۔سراغرسانوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London violence two dead four hurt in knife and gun attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment