لندن میں فنس بری پارک مسجد کے باہردہشت گردانہ حملہ، ایک ہلاک کئی زخمی

لندن : ابھی لند ن برج اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی باز گشت تھمی بھی نہیں تھی کہ لندن میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک وین نے ایک مسجد سے نماز پڑھ کر پیدل ہی گھر جانے والے لوگوں کو ٹکر مار دی۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ لندن میں سیون سسٹرز روڈ پر واقع فنس بری پارک مسجد کے قریب ایک وین پیدل چل رہے لوگوں پر چڑھ گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مسلم کونسل برطانیہ (ایم سی بی ) نے ٹوئٹر پر کہا کہ وین ڈرائیور نے دانستہ طور پر لوگوں کو ٹکر ماری ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رمضان کی وجہ سے لوگ نماز پڑھنے آئے تھے جس کی وجہ سے یہ علاقہ بہت مصروف تھا۔ ایک عینی شاہد نے کہا، “ہر کوئی چیخ رہا تھا۔ ہر کوئی بول رہا تھا کہ وین نے لوگوں کو ٹکر ماری ہے۔
لوگ مسجد سے نماز ادا کرکے نکل رہے تھے تبھی وین نے ٹکر ماری۔ ” اس سے پہلے تین جون کو لندن برج پر اور اس کے پاس کے علاقے میں لوگوں پر ایسا ہی حملہ ہوا تھا جسے پولیس نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔ اس وین ڈرائیور کو لوگوں نے فوراً ہی قابو کر لیا لیکن مسجد کے امام محمد محمود نے نہایت دلیری اور جرات دکھاتے ہوئے صورت حال پر قابو پالیا اور ڈرائیور کو مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پٹنے سے بچا کر اس وقت تک اس کو اپنی پناہ میں لیے رکھا جب تک کہ پولس نہ پہنچ گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London van crashes into pedestrians outside finsbury park mosque in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply