داعش میں شمولیت کے لیے گئی لندن کی طالبہ شام میں فضائی حملہ میں ہلاک

لندن: برطانیہ میں گزشتہ سال فروری میں لندن سے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) میں شامل ہونے کے لئے جانے والی تین طالبات میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔
طالبہ کے خاندانی وکیل اٹارنی تاسنمے انکجے نے بتایا کہ خدیجہ سلطانہ نام کی طالبہ کے خاندان کو کچھ ہفتے پہلے شام کے رقہ صوبے میں اس کی موت کے بارے میں پتہ چلا۔
بی بی سی نے بتایا کہ ایسا مانا جا رہا ہے کہ شام میں فضائی حملے میں وہ ماری گئی۔ اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ 16 سالہ سلطانہ 17 فروری 2015 کو لندن کے گیٹوک ایئر پورٹ سے ترکی گئی تھی۔
برطانیہ کے وزارت داخلہ کے دفتر سے ابھی اس معاملے پر کسی طرح کا بیان نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق ہی کی گئی ہے۔خدیجہ فروری 2015میں ششماہی تعطیلات کے دوران اپنی سہیلیوں شمیمہ بیگم اور عامرہ عباسی کے ہمراہ لندن میں بیتھنال گرین میں واقع اپنی قیام گاہ سے شام روانہ ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London schoolgirl who joined isis believed killed in syria airstrike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply