یو کے پارلیمنٹ کار حادثہ :لندن پولس کی نظر میں دہشت گردانہ کارروائی

لندن: لندن کی میٹرو پولس نے کہا کہ وہ یو کے کے دارالخلافہ لندن میں بھیڑ بھاڑ کے وقت پارلیمنٹ کے باہر نصب بیرئیرز سے کار کی ٹکر کے واقعہ کو دہشت گردانہ واردات کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

حکام نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردانہ کارروائی کرنے کے شبہ میں پولس نے 21-22سال ے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ فورڈ فیستا کی پارلیمنٹ کے باہر نصب بیریر سے ٹکر میں تین راہگیر زخمی ہو گئے۔

میٹرو پولیٹن پولس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے ، جو انسداد دہشت گردی مہم کے سربراہ ہیں، کہا کہ اس سلسلہ میں جس نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے وہ فی الحال پولس سے قطعاًتعاون نہیں کر رہا۔

انہون نے کہا کہ یہ کوئی اتفاقی حاثہ نہیں بلکہ دانستہ انجام دی گئی واردات ہے۔فیستا کار سڑک پر ادھر ادھر لہراتے ہوئے سائیکل سواروں کو ٹکر مارتے ہوئے بیرئیر سے آکر ٹکرا گئی۔باسو نے بتایا کہ کار میں اکیلا ڈرائیو ر تھا۔اسے موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈرائیو ر کی ابھی باقاعدہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London police treating westminster crash as terrorist incident in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply